واپس فتاویٰ

فتویٰ

کمپیوٹر، موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات کو پاک کرنے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

طہارت کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-24 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: طہارت مشاہدات: 1

سوال

کمپیوٹر، موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات کو پاک کرنے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

جواب

کمپیوٹر یا موبائل کا مدر بورڈ یا سکرین ایسے حساس اجزاء ہیں کہ جن پر پانی کا پہنچنا نقصان دیتا ہے بلکہ بعض اوقات ان کو ضائع بھی کردیتا ہے۔ اس لیے ان تک ناپاکی پہنچنے پر انہیں پاک کرنے کےلئے پانی یا اسی طرح سے مٹی کا استعمال نہیں کیاجائے گا۔ کیونکہ فقہ کا قاعدہ ہے:
الضرر یزال۔(1)
ترجمہ: نقصان کو دور کیا جائے گا۔
ان چیزوں کی عام حالات میں صفائی کےلئے Thinner اور Shiner کا استعمال کیا جاتا ہے اس لیے ان کی پاکی کےلئے بھی انہیں ہی استعمال کیا جائے گا۔کہ جس طریقہ سے ان چیزوں کی عام صفائی کےلئے تھِنر اور شائنر کو استعمال کیا جاتا ہے اسی طریقہ سے پاکی حاصل کی جائے اور یہ صفائی کا عمل اتنی بار کیا جائے گا کہ پاکی یقینی ہوجائے۔
حوالہ جات:
(1) ۔ ابن نجیم، الاشباہ، الفن الاول فی القواعد، القاعدۃ الخامسۃ، ص:94

مزید فتاویٰ جات

اگر پانی والی ٹینگی میں کوئی پرندہ گر کر مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ سیوریج کا پانی نہر کے پانی میں ڈالنے کا کیا حکم ہے؟ کیاگرم کیے ہوئے پانی سے طہارت جائزہے؟ سیوریج کے پانی کا کیا حکم ہے؟ ناپاک ہونے کے بعد کیا سیمنٹ کی ٹینکی صرف پانی خالی کرنے سے پاک ہو جاتی ہے؟