واپس فتاویٰ

فتویٰ

ناپاک کپڑے ڈرائی کلین کروانے سے پاک ہو جائیں گے یا نہیں؟

طہارت کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-23 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: طہارت مشاہدات: 1

سوال

ناپاک کپڑے ڈرائی کلین کروانے سے پاک ہو جائیں گے یا نہیں؟

جواب

ڈرائی کلینر کے پاس مختلف لوگوں کے کپڑے جمع ہوتے ہیں جن میں پاک اور ناپاک ہر طرح کے جمع ہوتے ہیں۔ اگر تو ان میں پاک کو الگ اور ناپاک کو الگ دھوتا ہے تو پاک کپڑے تو پاک ہی ہیں انہیں کسی چیز نے ناپاک نہیں کیا۔ اور جو ناپاک ہوں گے انہیں بھی الگ دھوتا ہے اور نجاست کو مکمل طور پر صاف کردیتا ہے تو وہ نجاست کے دھل جانے پر پاک ہوجائیں گے۔ یعنی ناپاک کپڑا تو اسی وقت ہی پاک ہوگا جب اس سے نجاست اکھڑجائے گی جس کی وضاحت سابقہ صفحات میں تفصیل سے بیان کردی گئی ہے۔ لہٰذا نجاست کو جس طریقہ سے بھی زائل کردیا جائے پاکی حاصل ہوجاتی ہے تو ڈرائی کلینر کے عمل میں جب نجاست کو زائل کردیا جائے گا تو پاکی حاصل ہوجائے گی۔
لیکن اگر پاک اور ناپاک کو ملا دے تو ایسی صورت میں جب پانی میں ملیں تو نجاست تمام میں پھیل جائے گی۔ جس پر تمام کے تمام ناپاک ہوجائیں گے اب اگر نجاست کو صحیح طریقہ سے زائل کردیتا ہے اور پاک کو بھی نچوڑ دیتا ہے تو سارے پاک ہوجائیں گے اور اگر نجاست مکمل طور پر زائل نہیں کرتا تو سارے ناپاک رہیں گے۔عام طور ڈرائیر کیمیکلز کو استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعہ میل وغیرہ کو صاف کرتے ہیں۔ یقیناً کیمیکلز نجاست کو بھی ساتھ لے جائیں گے۔ اور جب کیمیکلز دھلیں گے تو نجاست بھی ساتھ دھل جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہو کہ تمام میل وغیرہ اور نجاست اس عمل سے زائل ہوجاتی ہوں تو سب پاک ہوں گے۔

مزید فتاویٰ جات

سیوریج کا پانی نہر کے پانی میں ڈالنے کا کیا حکم ہے؟ اگر پانی والی ٹینگی میں کوئی پرندہ گر کر مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیاگرم کیے ہوئے پانی سے طہارت جائزہے؟ سیوریج کے پانی کا کیا حکم ہے؟ ناپاک ہونے کے بعد کیا سیمنٹ کی ٹینکی صرف پانی خالی کرنے سے پاک ہو جاتی ہے؟