واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا گوبر سے لپائی کرنا جائز ہے؟

متفرق کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-29 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: متفرق مشاہدات: 1

جواب

ہمارے معاشرہ میں یعنی برصغیر پاک وہند کے دیہاتی علاقوں میں یہ عام رواج ہے کہ گھروں میں عورتیں دیواروں اور فرش وغیرہ کی لپائی کرنے کےلیے گارے میں گوبر ملا دیتی ہیں۔ اور اس گوبر ملے گارے سے لپائی کرتی ہیں۔ اس کے جواز وعدم جواز کا فتویٰ صادر کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اس کے پس منظر کو بغور دیکھا جائے۔
ہندوستان میں چونکہ ہندومسلم برسوں اکٹھے رہتے رہے ہیں اس لیے ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کا اثر قبول کرتے رہے ہیں۔ کئی ایسی چیزوں جو ہندوانہ رسوم اور عقائد کا حصہ تھیں مسلمانوں کے اندر بھی در آئیں۔ ہندو قوم گائے کو مقدس جانتے ہیں اور اس کے پیشاب اور گوبر کو بھی باعث برکت جانتے ہیں۔ ہندو عورتیں گھروں میں برکت کے حصول کےلیے گائے کے گوبر کو گارے میں ملا کر لپائی کرتی رہتی تھیں۔ ان سے مسلمان عورتوں نے بھی اثر لیا اور یہ رسم بد مسلمانوں کے ہاں بھی درآئی۔
لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ رسوم چلتے چلتے اپنی حقیقت کھونے لگتی ہیں۔ اور ان کے مقاصد عوام کو بھولنے لگتے ہیں۔ پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ محض رسم رہ جاتی ہے اس کے مقاصد کسی کے بھی مدنظر نہیں رہتے۔ یا مقاصد بدل جاتے ہیں اور اصل مقاصد ذہن سے محو ہوجاتے ہیں۔ ان دووجوہات کی بناء پر کوئی بھی چیز ہو اپنی حقیقت کھو دیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ زیر بحث مسئلہ کے متعلق ہوا۔
ہندو لوگ تو اس رسم کو اپنے عقیدے مطابق ادا کرتے تھے اور ان سے مسلمان عورتوں نے اثر لیا۔ جب اس طرح سے لپائی کی جاتی تو دیکھا گیا کہ لپائی مضبوط ہوتی ہے۔ لہٰذا آہستہ آہستہ لپائی کو مضبوط کرنے کےلیے اس طریقہ کو اختیار کیا جانے لگا۔ پھر اب یہ ایسا وقت ہے کہ اس کی حقیقت کو کوئی بھی نہیں جانتا مگر اس کام میں ملوث کئی ہیں۔
اب اس مسئلہ کے جواب کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
اگر تو اُس ہندوانہ عقیدہ کے مطابق ایسا عمل کیا جائے گا تو یہ یقیناً شرک ہے۔ اور اگر اصل حقیقت کو بھول کر صرف لپائی کی مضبوطی مقصد ہوتو حکم مختلف ہے۔

اصل سوال

کیا گوبر سے لپائی کرنا جائز ہے؟

مزید فتاویٰ جات

کیا گوبر سے لپائی کرنا جائز ہے؟ کیا اگر گوبر کا دھواں پکتی ہوئی چیز کے اندر چلا جائے تو وہ پاک رہتی ہے؟ کیا اگر گوبر کا دھواں پکتی ہوئی چیز کے اندر چلا جائے تو وہ پاک رہتی ہے؟ کیا گوبر کی آگ پر پکی ہوئی اشیاء پاک ہوتی ہیں؟