واپس فتاویٰ

فتویٰ

اگر جوتا ناپاک ہو جائے تو اسے کیسے پاک کیا جائے؟

kya-pumping-set-ya-tontiyon-se-pani-nikalne-par-ye-bhi-pak-ho-jayenge کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-23 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: طہارت مشاہدات: 1

سوال

اگر جوتا ناپاک ہو جائے تو اسے کیسے پاک کیا جائے؟

جواب

اس زمانہ میں کئی قسم کے جوتے تیار کیےجاتے ہیں کہ جن میں سے بعض کو پانی لگانا یا پانی میں دھونا نقصان دیتا ہے یعنی پانی پڑنے سے وہ خراب ہوتے ہیں اور بعض وہ ہیں کہ اگر انہیں پانی میں دھویا بھی جائے تو ان کی ساخت اس طرز کی ہوتی ہے کہ ان کے نیچے والے حصہ جسے soul کہتے ہیں وہ ایک سے زائد تہوں والا ہوتا ہے کہ پانی ان کے اندر تو داخل ہوجاتا ہے لیکن اچھے طریقہ سے نجاست کو دھو کر اسے نچوڑنا ناممکن ہوتا ہے۔
وہ جوتا جس پر پانی کا استعمال نقصان دہ ہے تو اسے پانی سے دھونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شریعت نقصان نہیں چاہتی بلکہ اللہ فرماتا ہے:
یُرِیْدُ اللہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ۔ (1)
ترجمہ: اللہ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے اور مشکل نہیں چاہتا۔
اور نجاست ظاہریہ کو صرف زائل کرنا ہی مقصود ہوتا ہے اور وہ ہر چیز سے نجاست کو اس کے مطابق ہی زائل کیا جائے گا۔ امام قدوری فرماتے ہیں:
فما کان لہ عین مرئیۃ ، فطھارتھا زوال عینھا۔(2)
ترجمہ: جو نجاست حقیقیہ مرئیہ ہو اس کا زائل کردینا ہی اس کی طہارت ہے۔
اس سے پہلے تفصیلاً وضاحت کردی گئی ہے کہ پانی کے علاوہ پٹرول وغیرہ جو نجاست کو زائل کردے اس سے طہارت حاصل ہوجائے گی۔ تو ایسے جوتے کو پٹرول سے پاک کیا جاسکتا ہے یا کوئی بھی ایسا آلہ جو اس کی صفائی کےلیے بنایا گیا ہو جس سے نجاست زائل ہوجائے تو جائز ہے۔یا وہ جوتا کہ پانی سے جس کی مکمل صفائی نہ ہوسکتی ہو تو اسے بھی ایسے ہی کسی آلہ سے پاک کیا جاسکتا ہے اور اگر نجاست ظاہر پر ہی لگی ہے کہ پانی کا اس کی تہوں تک پہنچانا ضروری ہی نہیں اور پانی سے صفائی بھی یقینی ہے تو پانی کا استعمال کیا جائے بہتر ہے ضروری نہیں ہے۔ کیونکہ فقہاء نے ہر مشکل و آسان کی شرط کے بٖغیر ہی کہا ہے کہ نجاست کو زائل کرنا مقصود ہے چاہے وہ کسی بھی چیز سے ہو۔
حوالہ جات:
۔ البقرۃ185/2
۔ القدوری، المختصر ، کتاب الطھارۃ ، باب الانجاس ، ص : 80

مزید فتاویٰ جات

سیوریج کا پانی نہر کے پانی میں ڈالنے کا کیا حکم ہے؟ اگر پانی والی ٹینگی میں کوئی پرندہ گر کر مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیاگرم کیے ہوئے پانی سے طہارت جائزہے؟ سیوریج کے پانی کا کیا حکم ہے؟ ناپاک ہونے کے بعد کیا سیمنٹ کی ٹینکی صرف پانی خالی کرنے سے پاک ہو جاتی ہے؟