واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا پلاسٹک کی ٹینکی میں ناپاک پانی نکال دینے یا پانی بہا دینے سے وہ پاک ہو جاتی ہے؟

طہارت کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-19 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: طہارت مشاہدات: 2

سوال

کیا پلاسٹک کی ٹینکی میں ناپاک پانی نکال دینے یا پانی بہا دینے سے وہ پاک ہو جاتی ہے؟

جواب

سیمنٹ کی ٹینکی کیونکہ پانی جذب کرنے کی وجہ سے کنویں کے حکم میں رہے گی جبکہ پلاسٹک کی ٹینکی میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی۔ اس لیے اسے پانی بہا کر دھویا جاسکتا ہے۔ اس ٹینکی کو برتن کے حکم میں کردیا جائے گا کہ جیسے برتنوں کو دھوئے بغیر پاک نہیں کیاجاسکتا ایسے ہی اس ٹینکی کو بھی دھوئے بغیر پاک نہیں کیا جاسکے گا۔ یا جیسے علامہ شامی نے فرمایا کہ اگر ایسا پتھر ہے جو پانی کو جذب نہیں کرتا تو اس پر پانی بہانا ضروری ہے۔ تو اس لحاظ سے یہ اس پتھر کے حکم میں بھی ہے۔اس میں یہ آسانی بھی ہوتی ہے کہ اسے اپنی جگہ سے اٹھایا اور اکھیڑا بھی جاسکتا ہے۔ لیکن اگر اسے اکھیڑنا اور اٹھانا مشکل بھی ہو کہ اسے جوڑدیا گیا ہوتو بھی کسی برتن کے ذریعہ سے اس کی دیواروں پر پانی بہایا جائے گا اور اس پانی کو نیچے سے نکال دیا جائے گا۔

1. ابو الاخلاص حسن بن عمار الحنفی المصری الشرنبلالی، تاریخ پیدائش: 994ھ، آپ جامعہ الازہرمیں مدرس رہے جہاں سے خلق کثیر فیضیاب ہوئی۔ المحبی کہتے ہیں: "اگر نہیں امام محمد دیکھتے تو ان کی بڑے احسن انداز میں تعریف کرتے اور امام ابویوسف دیکھتے تو ان پر انحصار کرتے اور کسی پر افسوس کرتے"۔ آپ نے ملا خسرو کی کتاب الدرر پر حاشیہ، منظومہ ابن وھبان کی شرح، نورالایضاح، تحفۃ الاکمل اور التحقیقات القدسیہ تحریر کی ہیں۔ نورالایضاح کی شرح بھی خود ہی کی جس کا نام مراقی الفلاح رکھا۔ تاریخ وفات: 1069ھ۔ نورالایضاح، کتاب الطھارۃ، احکام الآبار و تطہیرھا، ص:15

مزید فتاویٰ جات

سیوریج کا پانی نہر کے پانی میں ڈالنے کا کیا حکم ہے؟ کیاگرم کیے ہوئے پانی سے طہارت جائزہے؟ سیوریج کے پانی کا کیا حکم ہے؟ اگر پانی والی ٹینگی میں کوئی پرندہ گر کر مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ ناپاک ہونے کے بعد کیا سیمنٹ کی ٹینکی صرف پانی خالی کرنے سے پاک ہو جاتی ہے؟