واپس فتاویٰ

فتویٰ

نجاست لگ جانے کی صورت میں پھلوں اور سبزیوں کو کیسے پاک کیا جائے؟

طہارت کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-24 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: طہارت مشاہدات: 1

سوال

نجاست لگ جانے کی صورت میں پھلوں اور سبزیوں کو کیسے پاک کیا جائے؟

جواب

ہمارے ہاں کئی مقامات پر سبزیوں اور پھلوں کےلئے سیوریج کا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ اور ان سبزیوں میں اکثر بِیل والی ہوتی ہیں جو کہ زمین کے اوپر ہوتی ہیں اور بعض پھلوں کی بھی بیلیں ہوتی جیسے انگور وغیرہ۔ جب یہ زمین پر ہوتی ہیں تو وہ ناپاک پانی ان کے اوپربھی پھرتا ہے اور وہ نجاست ان کے پھلوں کو بھی لگتی ہے۔ تو جب بیل پر ہی ان کو نجاست لگے تو ان کی پاکی ان کا خشک ہوجانا ہی ہے۔ امام بدرالدین عینی درخت کے متعلق فرماتے ہیں:
مادام قائما علی الارض یطہر بالجفاف و بعد القطع لا یطہر الا بالغسل۔(1)
ترجمہ: (کوئی درخت، پودا یا بیل)جب تک زمین پر کھڑا رہے اس وقت تک یہ خشک ہوجانے سے ہی پاک ہوجائے گا مگر کٹ جانے کے بعددھونے کے علاوہ پاک نہ ہوگا۔
لہٰذا درختوں کے حکم میں ہر طرح کی زمین سے اُگی ہوئی بیل، جڑی بوٹی، پودا اور درخت شامل ہوں گے۔اور جب پھلوں کو توڑنے کے بعد ناپاکی لگے تو اگر وہ ناپاکی ان کے اندر داخل نہ ہوئی ہو تو اسے دھو کر ہی پاک کر لیا جائےگا۔ لیکن پھلوں کو ہر حالت میں دھولینا ہی بہترہے۔
حوالہ جات:
1 ۔ العینی ، البنایہ، کتاب الطھارۃ ، باب الانجاس ، ج : 1 ، ص : 720

مزید فتاویٰ جات

اگر پانی والی ٹینگی میں کوئی پرندہ گر کر مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ سیوریج کا پانی نہر کے پانی میں ڈالنے کا کیا حکم ہے؟ کیاگرم کیے ہوئے پانی سے طہارت جائزہے؟ سیوریج کے پانی کا کیا حکم ہے؟ ناپاک ہونے کے بعد کیا سیمنٹ کی ٹینکی صرف پانی خالی کرنے سے پاک ہو جاتی ہے؟