واپس فتاویٰ

فتویٰ

دو سجدوں کے درمیان کیا پڑھنا چاہیے؟

نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-29 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: نماز مشاہدات: 20

جواب

عَنْ حُذَیْفَۃَ اَنَّ النَّبِیَّﷺ کَانَ یَقُوْلُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ رَبِّ اغْفِرْلِی۔
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمﷺ دو سجدوں کے درمیان"رَبِّ اغْفِرْلِی"(اے میرے رب مجھے معاف کر دے)
پڑھا کرتے تھے۔
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ النَّبِیَّﷺ کَانَ یَقُوْلُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ اَلّٰلھُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِی وَاجْبُرْنِی وَاھْدِنِی وَارْزُقْنِی۔ (1)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمﷺ دونوں سجدوں کے درمیان پڑھتے تھے: اَلّٰلھُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِی وَاجْبُرْنِی وَاھْدِنِی وَارْزُقْنِی (اے اللہ مجھے معاف کردے، مجھ پر رحم فرما، میرے نقصان کی تلافی کردے ، مجھے ہدایت عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما)۔‘‘

حوالہ

1 ۔ ترمذی ، السنن ، کتاب الصلوۃ ، باب ما یقول بین السجدتین ،رقم: 262
ابو داؤد ، السنن کتاب الصلوۃ ، باب الدعاء بین السجدتین ، رقم: 850

اصل سوال

دو سجدوں کے درمیان کیا پڑھنا چاہیے؟

مزید فتاویٰ جات

اگر کسی نے گھڑی یا کیلنڈر کے مطابق نماز پڑھی، پھر معلوم ہوا کہ نماز کا وقت داخل نہیں ہو... کیا ایسے علاقوں میں، جہاں تقریباً چھ ماہ دن یا رات رہتی ہو، ایک دن میں پانچوں نمازیں فر... کیا ایسے علاقے میں، جہاں بعض نمازوں کا وقت ہی نہیں آتا، ان نمازوں کی فرضیت ساقط ہو جائے... تشہد (التحیات) پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ کیا نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا سنت ہے؟