واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا جنابت کی حالت میں مسجد سے گزرتے وقت پاؤں کے نیچے کپڑا رکھنا مشروع ہے؟

عمومی کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-24 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: عمومی مشاہدات: 2

سوال

کیا جنابت کی حالت میں مسجد سے گزرتے وقت پاؤں کے نیچے کپڑا رکھنا مشروع ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص مسجد میں سویا تھا اور وہاں احتلام ہوگیا تو اب کیا کرے؟ اب اس کےلیے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ فوری طور پر مسجد سے خارج ہوجائے۔ کہ جیسے ہی اسے معلوم ہوگا اس پر نکلنا واجب ہوجائے گا اگر علم ہونے کے بعد نہیں نکلتا یا نکلنے میں دیر کرتا ہے تو گناہگار ٹھہرے گا۔اس کے بارے بعض حضرات کا موقف یہ ہے کہ وہ نکلتے وقت پاؤں کے نیچے کپڑا رکھتا آئے یعنی ایک پاؤں کے نیچے کپڑا رکھے دوسرے کو اٹھائے اور پھر کپڑے کو پیچھے سے پکڑ کر دوسرے کے نیچے رکھے اور پہلے والا پاؤں اٹھا لے اور پھر ایسے ہی پیچھے سے کپڑا پکڑ کر آگے رکھے اور پاؤں اس پر رکھے۔
سمجھنے والی بات یہ ہے کہ جو جنبی ہے اس کےلیے مسجد میں ایک لمحہ بھی ٹھہرنا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا وہ جیسے ہی جلدی سے نکل سکتا ہے نکل جائے نکلنے میں دیر نہ کرے اور جو عمل دیر کا سبب بنتا ہے اسے ترک کرنا ضروری ہے۔ مذکورہ بالا عمل اپنانے سے مسجد میں بلاضرورت ٹھہرنا ہے کہ اس میں اضافی وقت لگے گا جوکہ کسی بھی صورت جائز نہیں ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ مسجد کی زمین، مسجد کی صف یا دیوار کسی بھی جگہ جنبی کا ٹھہرنا جائز نہیں ہے۔ جیسے صف پر ٹھہرنا جائز نہیں ہے ایسے جو کپڑا پاؤں کے نیچے رکھے گا اس پر ٹھہرنا بھی جائز نہیں ہے۔ اور مسجد صف کا نام تو نہیں ہے کہ اسے پاؤں مس نہ ہو اور اوپر سے نیا کپڑا ڈال لیا جائے۔ بلکہ مسجد کی حدود سے خارج ہوجانا لازمی ہے چاہے وہ فرش پر ہے، صف پر ہےیا چھت وغیرہ پر ہے۔

مزید فتاویٰ جات

سڑک پر کھڑے پانی کے چھینٹوں سے کیا کپڑے نا پاک ہو جائیں گے؟ سیوریج والے پانی کو فلٹریشن کرنے کے بعد کیا وہ پاک ہو جائے گا؟ کھڑے ہوئے پانی کا کیا حکم ہے؟ وضو کےلیے مساجد میں بنے حوض سے وضو کے احکام اگرحوض کا پانی ماء مستعمل ہوجائےتو کیا اسے ماء مطلق بنایا جاسکتاہے؟