فتویٰ
کیا مسجد کی رقم فنائے مسجد پر خرچ کرنا اور مسجد کے لیے وقف شدہ زمین پر فنائے مسجد تعمیر کرنا جائز ہے؟
مسجد کے موضوع پر شرعی رہنمائی
جواب
حجرہ امام و مؤذن، وضوخانہ، واش رومز اور دیگر ضروریات مسجد کی تعمیر مسجد کےلئے وقف شدہ زمین اور مسجد کے لئے مقرر کردہ رقم سے کی جاتی ہے۔ جبکہ مسجد کی چیزوں کو غیر مسجد کےلئے استعمال کرنا جائز نہیں ہے کہ مسجد کےلئے وقف زمین یا مسجد کے پیسوں کو کسی بھی اور استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔ مذکورہ بالا تعمیرات حالات حاضرہ میں مسجد کی زمین پر اور مسجد کی جمع شدہ رقم سے کی جاتی ہیں۔ یہ تعمیرات عدم جواز کی صورتوں میں شامل نہیں کی جائیں گی کیونکہ یہ مسجد کی ضروریات اور ملحقات میں سے ہیں یعنی ان کا استعمال مسجد کے استعمال سے ملحق ہے اس لیے ان کی تعمیر مسجد کی زمین اور پیسے سے کی جاسکتی ہے۔
اصل سوال
کیا مسجد کی رقم فنائے مسجد پر خرچ کرنا اور مسجد کے لیے وقف شدہ زمین پر فنائے مسجد تعمیر کرنا جائز ہے؟