واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا مسجد میں تصویر اور ویڈیو بنانا جائز ہے، اور کیا اس کا حکم تصویر کی شرعی نوعیت کے اعتبار سے مختلف ہوگا؟

مسجد کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-08-13 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: مسجد مشاہدات: 20

جواب

تصویر یا ویڈیو بنانا بذات خود جائز ہے یا ناجائز؟ اس سوال کے جواب پر مندرجہ بالا مسئلہ"مسجد میں تصویر اور ویڈیو بنانا" کا جواب انحصار کرتا ہے۔ اور اس پر علماء کی مختلف تصریحات وفتاویٰ موجود ہیں۔ اگر تو تصویر اور ویڈیو بنانا ناجائز جائے گا تو مسجد میں تو ایسا عمل بدرجہ اولیٰ جائز ناجائز اور حرام ہوگا۔ اور اگر جائز والے فتویٰ کو لے لیا جائے تو اب یہاں بھی حکم بدل جائے گا۔ اب اس مسئلہ کو دوطرز پر دیکھا جائے گا۔
کہ کھانا اور سونا تو حلال ہے مگر بعض صورتوں میں مسجد میں یہ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اس صورت میں مسجد کے تقدّس کا لحاظ کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی اگر تصویر کشی مسجد کے تقدس کو پامال کرتی ہے، یا بلاضرورت مسجد میں ہی تصویر کشی کا کام شروع کردیا جائے تو یہ بھی عظمتِ مسجد کے خلاف ہے۔ تو ایسی صورت میں مسجد میں تصویر کشی جائز نہ ہوگی۔ کہ رسول اللہﷺ نے مسجد میں دنیاوی گفتگو، بیع وشراء حتیٰ کہ گم شدہ چیز کے اعلان کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔ تو تصویر کشی کیسے درست اور جائز تصور کی جاسکتی ہے۔
اور دوسرا اس طرح دیکھا جائے گا کہ مسجد عبادت گاہ ہے، مقام صلوۃ ہے، اور سب علماء اس بات تو متفق ہیں کہ تصویر سامنے ہوتونماز نہ ہوگی۔ یعنی تصویر جائز ہویا ناجائز نماز اور اس کے درمیان تضاد ہے۔ اور مسجد مقامِ صلوۃ ہے۔ اگرچہ وقتِ نماز پر تصویر نہیں بنائی جارہی ہوں گی مگر ایسا بھی درست نہیں کہ جو کام خلافِ صلوۃ ہیں بعداز صلوۃ یا قبل از صلوۃ مسجد میں ہی سرانجام دیے جائیں۔ جیسے وقتِ صلوۃ پر بیع کرنا منع ہے تو ایسے ہی مقامِ صلوۃ(مسجد) میں بھی بیع کرنا جائز نہیں ہے۔ چہ جائیکہ تصویر جو کہ خلافِ صلوۃ ہے اس عمل کو مسجد میں ہی سرانجام دیا جائے۔
ہاں اگر خطبہ، تلاوت، نعت یا کسی بھی دینی سرگرمی کو ریکارڈ کرنے اور اشاعت کےلیے ویڈیو یا تصاویر بنائی جاتی ہیں۔ تو یہ خدمتِ دین میں ہوجائے گی جس بناء پر اجازت ہوگی۔

اصل سوال

کیا مسجد میں تصویر اور ویڈیو بنانا جائز ہے، اور کیا اس کا حکم تصویر کی شرعی نوعیت کے اعتبار سے مختلف ہوگا؟

مزید فتاویٰ جات

کیا مسجد کی زینت و آرائش کرنا جائز ہے؟ کیا مسجد کی رقم فنائے مسجد پر خرچ کرنا اور مسجد کے لیے وقف شدہ زمین پر فنائے مسجد تعمیر... مسجد کی عمارت کے لیے مخصوص کی گئی زمین اور مسجد کے اثاثہ کے طور پر دی گئی زمین کے احکام... کیا مسجد کی تعمیر اور اس کے اخراجات کے لیے چندہ وصول کرنا جائز ہے؟ کیا مسجد میں نمازِ جنازہ یا دیگر ضروری معاشرتی مسائل کے اعلانات کرنا جائز ہے؟