واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا مسجد کی تعمیر کے لیے وقف کی گئی زمین کا تعمیرِ مسجد سے پہلے دوسری زمین سے تبادلہ کرنا جائز ہے؟

مسجد کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-08-13 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: مسجد مشاہدات: 21

جواب

مندرجہ بالا مسئلہ میں بیان کیا جاچکا ہ کہ مسجد اس وقت تک نہیں جب تک کہ اس میں نماز پڑھنے کی اجازت عامہ دے دی جائے۔ اور مزید فرماتے ہیں:
فاذا صلی فیہ واحد زال عند ابی حنیفۃ عن ملکہ۔ (۱)
ترجمہ: جب کوئی ایک بھی اس مسجد میں نماز ادا کرلے گا تو اس کی ملکیت ختم ہوجائے گی۔ اور فرماتے ہیں: یہی موقف امام محمد کا ہے۔
پھر امام محمد کے بارے فرمایا:
انہ یشترط الصلوۃ بالجماعۃ لان المسجد بنی لذلک فی الغالب۔(۲)
ترجمہ: اور امام محمد سے روایت کیا گیا ہے کہ وہ نماز کی جماعت کے ساتھ شرط لگاتے ہیں اس لیے کہ مسجد کا غالب مقصد جماعت ہی ہے۔
امام ابویوسف کا موقف بیان کرتے ہیں:
وقال ابو یوسف یزول ملکہ بقولہ جعلتہ مسجدا۔ (۳)
ترجمہ: اور امام ابویوسف فرماتے ہیں کہ ملکیت یہ کہنے سے ختم ہوجائے گی"میں نے اسے مسجد بنایا"۔
جوشخص مسجد کےلیے زمین وقف کرتا ہے اس کی ملکیت سے زمین کب خارج ہوجائے گی اس پر تینوں ائمہ احناف کے موقف بیان کردیے گئے۔ اول دو یعنی طرفین علیہما الرحمہ نے تو مسجد کی عمارت بن جانے کے بعد بھی اس وقت تک زوال ملکیت کا فتویٰ نہیں دیا جب تک کہ اس میں نماز نہ پڑھ لی جائے اور امام محمدعلیہ الرحمہ تو نماز باجماعت کو شرط قرار دے رہے ہیں۔ اور امام ابویوسف علیہ الرحمہ صرف مسجد کی عمارت کھڑی ہوجانے پر ہی زوال ملکیت کا فتویٰ دیتے ہیں۔
تینوں ائمہ احناف کے نزدیک جب تک مسجد کی عمارت بنے گی نہیں مسجد نہیں کہلائے گی اور نہ ہی مالک کی ملکیت سے زائل ہوگی۔ لہٰذا جب تک مسجد ہوگی نہیں تو اس وقت تک اس جگہ پر احکامِ مسجد کا اجراء بھی نہیں ہوگا۔ جب یہ ثابت ہوگیا تو واضح ہوگیا کہ مسجد کی عمارت بنانے سے پہلے مسجد کےلیے وقف شدہ جگہ کو دوسری جگہ سے بدلا جاسکتا ہے۔

حوالہ

۱۔ المرغینانی، الھدایۃ، کتاب الوقف، فصل فی وقف المسجد، ج: 2، ص:621
۲۔ المرغینانی، الھدایۃ، کتاب الوقف، فصل فی وقف المسجد، ج: 2، ص:622
۳۔ المرغینانی، الھدایۃ، کتاب الوقف، فصل فی وقف المسجد، ج: 2، ص:622

اصل سوال

کیا مسجد کی تعمیر کے لیے وقف کی گئی زمین کا تعمیرِ مسجد سے پہلے دوسری زمین سے تبادلہ کرنا جائز ہے؟

مزید فتاویٰ جات

کیا مسجد کی زینت و آرائش کرنا جائز ہے؟ کیا مسجد کی رقم فنائے مسجد پر خرچ کرنا اور مسجد کے لیے وقف شدہ زمین پر فنائے مسجد تعمیر... مسجد کی عمارت کے لیے مخصوص کی گئی زمین اور مسجد کے اثاثہ کے طور پر دی گئی زمین کے احکام... کیا مسجد میں نمازِ جنازہ یا دیگر ضروری معاشرتی مسائل کے اعلانات کرنا جائز ہے؟ کیا مسجد کی تعمیر اور اس کے اخراجات کے لیے چندہ وصول کرنا جائز ہے؟