واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا نماز کے آخر میں سلام پھیرنا ضروری ہے؟

نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-29 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: نماز مشاہدات: 21

جواب

عَنْ اَبِی الْاَحْوَصِ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ عَنِ النَّبِیِّﷺ اَنَّہٗ کَانَ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہٖ وَ عَنْ یَسَارِہٖ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ ۔ (1)
حضرت ابو احوص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمﷺ نماز کے اختتام پر دائیں جانب سلام پھیرتے تو کہتے: ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ‘‘ اور بائیں جانب سلام پھیرتے تو کہتے: ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ۔‘‘
سنن نسائی کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے:
’’کَأَنِّی اَنْظُرُ اِلٰی بَیَاضِ خَدِّہٖ‘‘
گویا کہ میں (ابھی بھی) آپﷺ کے رخسار مبارک کی سفیدی کو دیکھ رہا ہوں۔ یعنی حضور نبی کریمﷺ سلام کرتے وقت چہرہ انور کو مکمل طور پر پھیر لیا کرتے تھے۔

حوالہ

1 ۔ ترمذی ، السنن ، کتاب الصلوۃ ، باب ما جاء فی التسلیم فی الصلاۃ،رقم : 272
نسائی ، السنن ، کتاب السھو ، باب کیف السلام علی الشمال ، رقم : 1321

اصل سوال

کیا نماز کے آخر میں سلام پھیرنا ضروری ہے؟

مزید فتاویٰ جات

اگر کسی نے گھڑی یا کیلنڈر کے مطابق نماز پڑھی، پھر معلوم ہوا کہ نماز کا وقت داخل نہیں ہو... کیا ایسے علاقوں میں، جہاں تقریباً چھ ماہ دن یا رات رہتی ہو، ایک دن میں پانچوں نمازیں فر... کیا ایسے علاقے میں، جہاں بعض نمازوں کا وقت ہی نہیں آتا، ان نمازوں کی فرضیت ساقط ہو جائے... تشہد (التحیات) پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ کیا نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا سنت ہے؟