واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا نماز میں دونوں ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھنا سنت ہے؟

نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-29 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: نماز مشاہدات: 28

جواب

عَنْ اَبِی جُحَیْفَۃَ اَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہٗ قَالَ مِنَ السُّنَّۃِ وَضْعُ الْکَفِّ عَلَی الْکَفِّ فِی الصَّلَاۃِ تَحْتَ السُّرَّۃِ۔
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم نے فرمایا: (حضور نبی کریمﷺ کی) سنت ہے نماز میں ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا۔
عَنْ اَبِی وَاْئِلٍ قَالَ قَالَ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہٗ اَخْذُا الْاَکُفِّ عَلَی الْاَکُفِّ فِی الصَّلٰوۃِ تَحْتَ السُّرَّۃِ۔
حضرت ابووائل فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نماز میں ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ سے پکڑکر ناف کے نیچے(باندھنا سنت) ہے۔

حوالہ

1 ۔ ابو داود ، السنن ، کتاب الصلوۃ ، باب وضع الیمنی علی الیسری فی الصلوۃ ، رقم : 756
2۔ ابو داود ، السنن ، کتاب الصلوۃ ، باب وضع الیمنی علی الیسری فی الصلوۃ ، رقم : 758

اصل سوال

کیا نماز میں دونوں ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھنا سنت ہے؟

مزید فتاویٰ جات

اگر کسی نے گھڑی یا کیلنڈر کے مطابق نماز پڑھی، پھر معلوم ہوا کہ نماز کا وقت داخل نہیں ہو... کیا ایسے علاقوں میں، جہاں تقریباً چھ ماہ دن یا رات رہتی ہو، ایک دن میں پانچوں نمازیں فر... کیا ایسے علاقے میں، جہاں بعض نمازوں کا وقت ہی نہیں آتا، ان نمازوں کی فرضیت ساقط ہو جائے... تشہد (التحیات) پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ کیا نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا سنت ہے؟