واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا نماز میں نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا ضروری ہے؟

نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-29 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: نماز مشاہدات: 1

جواب

عَنْ عَبْدِا الرَّحْمٰنِ بْنِ اَبِی لَیْلیٰ قَالَ لَقِیْنِی کَعْبُ بْنُ عُجْرَۃَ فَقَالَ اَلَا اُھْدِی لَکَ ھَدْیَۃً سَمِعْتُھَا مِنَ النَّبِیُّﷺ فَقُلْتُ بَلٰی فَاھْدِھَالِی فَقَالَ سَأَلْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ فَقُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ کَیْفَ الصَّلٰوۃُ عَلَیْکُمْ اَھْلَ الْبَیْتِ فَاِنَّ اللّٰہَ قَدْ عَلَّمَنَا کَیْفَ نُسَلِّمُ عَلَیْکَ قَالَ قُوْلُوْا ’’اَلّٰلھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ اَلّٰلھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ‘‘۔ (1)
عبدا لرحمن بن بی لیلی کہتے ہیں کہ ان سے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ملے اور انہوں نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایک ہدیہ نہ دوں؟ جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے میں نے عرض کیوں نہیں؟ انہوں نے فرمایا: ہم نے حضور نبی کریمﷺ سے سوال کرتےہوئے عرض کی: یا رسول اللہﷺ آپ اور آپ کے اہل بیت پر درود کیسے پڑھا جائے؟ ہمیں اللہ پاک نے یہ تو سکھا دیا کہ سلام کیسے کریں۔ تو حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا: تم یوں کہا کرو:
’’اَلّٰلھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ الاخ‘‘۔
مذکورہ بالہ روایت میں درج مکمل درود شریف پڑھا جائے گا۔

حوالہ

1 ۔ بخاری ، کتاب التفاسیر ، باب تفسیر قولہ ’’ان اللہ و ملائکتہ۔۔۔ ‘‘ ، رقم : 4797
مسلم ، الصحیح ، کتاب الصلوۃ ، باب الصلوۃ علی النبیﷺ بعد التشہد ، رقم الحدیث: 907
ترمذی ، السنن ، کتاب الصلوۃ ، باب فی صفۃ الصلاۃ علی النبیﷺ ،رقم : 445
نسائی ، السنن ، کتاب السھو ، باب کیف الصلوۃ علی النبیﷺ ، رقم : 1287
خطیب ، مشکوۃ الصابیح ، کتاب الصلوۃ ، باب الصلوۃ علی النبیﷺ ، فصل اول ، رقم الحدیث : 857

اصل سوال

کیا نماز میں نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا ضروری ہے؟

مزید فتاویٰ جات

نماز کی ابتداء کس طرح کی جائے؟ کیا نماز پڑھنے کے بعد ذکر کرنا سنت ہے؟ کیا سلام پھیرنے کے بعد دعا مانگنا جائز ہے؟ کیا نماز کے آخر میں سلام پھیرنا ضروری ہے؟ کیا رکوع و سجود میں جاتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہنا سنت ہے؟