واپس فتاویٰ

فتویٰ

پیشاب کی نلکی (کی تھیٹر) لگی ہونے کی صورت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-08-13 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: نماز مشاہدات: 15

جواب

بعض بیمار افراد اور آپریشن زدہ افراد کو پیشاب کےلئے نلکی لگا دی جاتی ہے۔ کہ اس نلکی سے مسلسل پیشاب کے قطرات جاری رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں وہ شخص جسے نلکی لگائی گئی ہو معذور کے حکم میں داخل ہو جائے گا۔ کہ ہر نماز کا وقت شروع ہوتے ہی نیا وضو کرے گا اور اگلی نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے ہر طرح کی عبادت جائز ہوگی۔ کہ وقت آنے پر وضو ٹوٹ جائے گا اور یہ نہیں کہا جائے گا کہ وہ تھیلی مسانے کی جگہ ہوگی کہ پیشاب اگر مسانے میں رہے تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔ بلکہ یہ اس سے جدا ہے کہ وضو ٹوٹتا ہے خروج بول عن الفرج سے یعنی جب پیشاب انسان کے جسم سے خارج ہوئے گا تو وضو ٹوٹے گا چاہے وہ زمین پر جائے یا کسی اور چیز میں جائے۔ لیکن یہ کیونکہ سلسل البول کی صورت ہے اس لیے اسے معذور کے حکم میں داخل کیا جائے گا۔
نلکی کے ساتھ ایک وہ تھیلی بھی ہوتی ہے جس میں قطرات جمع ہوتے ہیں، وہ تھیلی بھی نلکی کے ساتھ ہی رہے تو نماز جائز ہوگی۔کیونکہ اگر وہ نلکی اتار دی جائے تو پیشاب کے قطرے خارج ہونا بند تو نہیں ہوں گے بلکہ جاری رہیں گے جس سے تلویث ہوگی اور یہ زیادہ برا ہے اس لیے اس شخص کی مجبوری کی بناء پر اسے اجازت دی جائے گی کہ وہ تھیلی لگائے ہوئے نماز پڑھ لے۔ اور اگر تھیلی اتار بھی لی جائے تو بھی اس نلکی میں پیشاب کے قطرات تو رہیں گے اس لیے تھیلی اتارنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اور مجبوری کی بناء پر اجازت ہوگی کہ اس تھیلی کے لگے ہونے کی صورت میں بھی نماز جائز ہے۔

اصل سوال

پیشاب کی نلکی (کی تھیٹر) لگی ہونے کی صورت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

مزید فتاویٰ جات

اگر کسی نے گھڑی یا کیلنڈر کے مطابق نماز پڑھی، پھر معلوم ہوا کہ نماز کا وقت داخل نہیں ہو... کیا ایسے علاقوں میں، جہاں تقریباً چھ ماہ دن یا رات رہتی ہو، ایک دن میں پانچوں نمازیں فر... کیا ایسے علاقے میں، جہاں بعض نمازوں کا وقت ہی نہیں آتا، ان نمازوں کی فرضیت ساقط ہو جائے... تشہد (التحیات) پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ کیا نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا سنت ہے؟