واپس فتاویٰ

فتویٰ

رکوع سے اٹھتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟

نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-29 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: نماز مشاہدات: 1

جواب

عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ اَنَّہٗ قَالَ اَنَا اَشْبَھُکُمْ صَلٰوۃً بِرَسُوْلِ اللّٰہِﷺ کَانَ اِذَا قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ قَالَ اَلّٰلہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔ (1)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں تم سب میں سے نماز پڑھنے میں رسول اللہﷺ کے ساتھ زیادہ مشابہ ہوں جب حضور نبی کریمﷺ کہتے: سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗتو اس کے ساتھ اَلّٰلہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ بھی کہتے تھے۔
عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ قَالَ اِذَا قَالَ الْاِمَامُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ فَقُوْلُوْا رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ فَاِنَّہٗ مَنْ وَافَقَ قَوْلُہٗ قَوْلَ الْمَلَائِکَۃِ غُفِرَلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ۔ (2)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا: جب امام کہے: ’’ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ ‘‘ تو تم کہو: ’’رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ‘‘ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے کے ساتھ مل گیا تو اس کے پہلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔
عَنْ عَلِیِّ بْنِ اَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہٗ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ اِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ قَالَ: ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ مِلْئُ السَّمٰوٰتِ وَمِلْئُ الْاَرْضِ وَ مِلْئُ مَا بَیْنَھُمَا وَ مِلْئُ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ۔‘‘ (3)
حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو کہتے: ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ مِلْئُ السَّمٰوٰتِ وَمِلْئُ الْاَرْضِ وَ مِلْئُ مَا بَیْنَھُمَا وَ مِلْئُ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ ۔‘‘

حوالہ

1 ۔ الطحاوی ، شرح معانی الآثار ، باب یقول الامام سمع اللہ لمن حمدہ ، رقم الحدیث : 1398
2۔ ترمذی ، السنن ، کتاب الصلوۃ ، باب ما یقول الرجل اذا رفع راسہ من الرکوع ،رقم الحدیث : 247
3 ۔ ترمذی ، السنن ، کتاب الصلوۃ ، باب ما یقول الرجل اذا رفع راسہ من الرکوع ،رقم الحدیث : 246
الطحاوی ، شرح معانی الآثار ، باب یقول الامام سمع اللہ لمن حمدہ، رقم الحدیث : 1392

اصل سوال

رکوع سے اٹھتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟

مزید فتاویٰ جات

نماز کی ابتداء کس طرح کی جائے؟ کیا نماز پڑھنے کے بعد ذکر کرنا سنت ہے؟ کیا سلام پھیرنے کے بعد دعا مانگنا جائز ہے؟ کیا نماز کے آخر میں سلام پھیرنا ضروری ہے؟ کیا نماز میں نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا ضروری ہے؟