مکہ سے جہاز نماز عصر کے وقت میں روانہ ہوتا ہے جہاز فضاء میں ہے تو سورج کی روشنی میں رہے گا اس لیے اس پر وقت مغرب داخل نہیں ہوگا مگر جب پاکستان لینڈ کرتا ہے تو یہاں عشاء کا وقت ہے۔ مغرب کا وقت نہیں پایا تو کیا کرے گا؟
نماز سبب کے تابع ہے کہ سبب داخل ہوگا تو نماز فرض ہوگی۔ جب مغرب کی نماز کا وقت ہی نہیں آیا، جو کہ فرضیت کا سبب تھا، تو نماز بھی فرض نہیں ہوگی۔ جب نماز فرض نہیں تو اس کی ادائیگی بھی لازم نہیں اور نہ ہی قضاء لازم آئے گی۔
فتویٰ
سفر کے دوران اگر ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا وقت نہ ملے اور تیسری نماز کا وقت داخل ہوجائے تو دوسری نماز کے ادا کرنے کا کیا حکم ہوگا؟
نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی
جواب
اصل سوال
سفر کے دوران اگر ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا وقت نہ ملے اور تیسری نماز کا وقت داخل ہوجائے تو دوسری نماز کے ادا کرنے کا کیا حکم ہوگا؟