تخت، بیڈ یا چھت وغیرہ کہ زمین سے بلند کسی بھی مقام پر نماز کی ادائیگی جائز ہے۔ صاحب المحیط ابن مازہ البخاری کشتی میں نماز کے جواز پر بحث کرتے فرماتے ہیں:
لان السفینۃ فی معنی الارض، لانہ یباح الجلوس علیہ للقرار، کما علی الارض۔ (1)
ترجمہ: اس لیے کہ کشتی زمین کے معنی میں ہے۔ ا س لیے کہ اس پر بھی
زمین کی سکون وچین کےلیے بیٹھا جاتا ہے۔
یہ عبارت ایک قاعدہ کلیہ ہے کہ جو چیز معنی ارض کو پورا کرے گی حکم ارض میں ہوکر مصلی بن جائے گی اور جو معنی ارض پورا نہیں کرے گی وہ مصلی بھی نہ بن سکے گی۔ صاحب المحیط فرماتے ہیں:
ولو صلی علی العجلۃ ان کان طرف العجلۃ علی الدابۃ، وھی تسیر اولا تسیر، فصلاتہ علی الدابۃ فی حالۃ العذر تجوز، ولا تجوز فی غیر حالۃ العذر، وان لم یکن طرف العجلۃ علی الدابۃ جازت، وھو بمنزلۃ الصلوۃ علی السریر۔
وفی القدوری: لو صلی علی بعیر لا یسیر لایجوز، ولو صلی علی عجلۃ لا تسیر یجوز من غیر فصل۔ (2)
ترجمہ: اور اگر گھوڑا گاڑی، گدھا گاڑی کی ریڑھی پر نماز پڑھتا ہے اگر وہ سواری کے اوپر رکھی ہو، سوار چل رہی ہو یا نہ چل رہی ہو، تو اس پر نماز سواری پر اعتبار کی جائے گی اور وہ حالت عذر(جو مذکورہ بالا ہیں) میں جائز ہے، اور حالت عذر کے علاوہ جائز نہیں ہے۔ اور اگر وہ ریڑھی سواری پر رکھی نہیں ہے تو اس پر نماز( ہر حال میں جائز ہے) کیونکہ اب وہ ایسے ہی ہے جیسے تخت کے اوپر نماز پڑھی جائے(یعنی اب وہ سواری نہیں)۔
اور قدوری میں ہے کہ اگر اونٹ(یعنی جانور) پر، کہ جو چل نہ رہا ہو، نماز پڑھے تو جائز نہیں، اور اگر ریڑھی پر، کہ چل نہ رہی ہو، نماز پڑھے تو
بغیر کسی فرق کے جائز ہے۔
اور ایک دوسرے مقام پر لکھتے ہیں:
ولوصلی علی السریر تجوز صلاتہ۔ (3)
ترجمہ: اور اگر تخت پر نماز پڑھے تو جائز ہے۔
ان عبارات میں بھی آپ نے واضح طور پر بیان کردیا ہے کہ تخت پر نماز پڑھنا جائز ہے۔ تو ایسے ہی چھت یا مسجدومکان کی دوسری منزل پر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔ کیونکہ تخت اور چھت یا دوسری منزل زمین سے بلند ہونے میں یکساں ہیں تو ان کےلیے حکم بھی یکساں ہوگا۔
فتویٰ
کیا زمین سے بلند تخت، بیڈ یا چھت وغیرہ پر نماز پڑھنا جائز ہے؟
نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی
جواب
حوالہ
1۔ ابن مازۃ، المحیط البرھانی، کتاب الصلوۃ، الفصل الثالث والعشرون فی الصلوۃ علی الدابۃ،ج:2 ،ص: 430
2۔ ابن مازۃ، المحیط البرھانی، کتاب الصلوۃ، الفصل الثالث والعشرون فی الصلوۃ علی الدابۃ،ج:2 ،ص: 429
3۔ ابن مازۃ، المحیط البرھانی، کتاب الصلوۃ، الفصل الثالث والعشرون فی الصلوۃ علی الدابۃ،ج:2 ،ص: 430
2۔ ابن مازۃ، المحیط البرھانی، کتاب الصلوۃ، الفصل الثالث والعشرون فی الصلوۃ علی الدابۃ،ج:2 ،ص: 429
3۔ ابن مازۃ، المحیط البرھانی، کتاب الصلوۃ، الفصل الثالث والعشرون فی الصلوۃ علی الدابۃ،ج:2 ،ص: 430
اصل سوال
کیا زمین سے بلند تخت، بیڈ یا چھت وغیرہ پر نماز پڑھنا جائز ہے؟