فتویٰ
کیا ٹرین میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
نماز کے موضوع پر شرعی رہنمائی
جواب
ٹرین بھی بس کی مثل ایک ٹرانسپورٹل گاڑی ہے، جو اپنے مقررہ وقت پر مقررہ سٹیشن سے روانہ ہوتی ہے اور مقررہ وقت پر مقررہ سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہے۔ جس میں مسافر کو مقررہ سٹیشن پر پہنچنے سے پہلے اترنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ لہٰذا اگر ٹرین میں نماز کا وقت ہو جائے تو ٹرین میں ہی نماز پڑھ لینے کی اجازت ہے۔ اور اس میں نماز کا بالکل وہی طریقہ ہے جو کہ بس میں ہے کیونکہ میں اس میں بھی سجدہ کرنے کی جگہ نہیں ہوتی اور قیام کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھ سکتا ہے۔
اصل سوال
کیا ٹرین میں نماز پڑھنا جائز ہے؟