واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا سر یا داڑھی پر خضاب لگا ہونے کی صورت میں وضو اور غسل ہو جائے گا؟

وضو و غسل کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-24 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: وضو و غسل مشاہدات: 1

سوال

کیا سر یا داڑھی پر خضاب لگا ہونے کی صورت میں وضو اور غسل ہو جائے گا؟

جواب

وضو و غسل سے مانع وہ چیزیں ہیں کہ جن کے لگے ہونے کی صورت میں پانی جلد تک نہ پہنچ سکتا ہو جبکہ بالوں پر خضاب یا مہندی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل ہو جائے گا۔کیونکہ خضاب یا مہندی بالوں پر کوئی تہہ نہیں چڑھاتے بلکہ یہ صرف رنگ ہی ہوتا ہے اور رنگ پانی کو نیچے تک پہنچنے میں مانع نہیں ہے۔اور خضاب لگانے کی ترغیب خود حضور نبی کریمﷺ نے عطا فرمائی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا:
ان الیھود والنصاری لا یصبغون فخالفوھم۔ (2)
ترجمہ: یہودونصاری خضاب نہیں کرتے تم ان کی مخالفت (کرتے ہوئے اپنے بالوں پرخضاب کیا) کرو۔
حضور نبی کریمﷺ کا خضاب لگانے کی ترغیب دینا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ خضاب لگے ہونے کی صورت میں طہارت ہو جائے گی۔ کیونکہ خضاب لمبے وقت تک کےلئے لگایا جاتا ہے جس میں کئی نمازوں کا وقت آتا ہے بلکہ چند دن تک خضاب کا اثر رہتا ہے۔ تو گویا حضور نبی کریمﷺ کا خضاب کی اجازت دینا خضاب کی حالت میں طہارت کی بھی اجازت ہے۔
حوالہ جات:
۔ بخاری ، الصحیح ، کتاب اللباس ، باب الخضاب ، رقم الحدیث : 5899
مسلم،الصحیح،کتاب اللباس ، باب استحباب خضاب ، رقم الحدیث:5504

مزید فتاویٰ جات

کیا ٹرین یا جہاز میں پانی نہ ہونے کی صورت میں تیمم کیا جا سکتا ہے، اگر ذریعۂ تیمم میسر... کیا ناخن پالش لگے ہونے کی صورت میں وضو اور غسل ہو جائے گا؟ کیا کریم، سرخی اور پاؤڈر لگے ہونے کی صورت میں وضو اور غسل ہو جائے گا؟ کیا موٹی جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے؟ موزوں پر مسح کرنے کا شرعی طریقہ اور احکام کیا ہیں؟