واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا میت کو غسل دینے والے شخص پر خود غسل کرنا واجب ہے؟

جنازہ کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-08-19 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: جنازہ مشاہدات: 49

جواب

لوگوں کے ہاں یہ تصور قائم ہے کہ جو شخص میت کو غسل دیتا ہے اس پر غسل کرنا فرض ہوتا ہے۔ میت کو غسل دینے کے بعد اگر خود غسل نہ کرے تو اسے نماز جنازہ میں شریک ہونے سے منع کیا جاتا ہے۔ مگر اس کی دین میں کوئی اصل نہیں ہے۔ یعنی یہ مسئلہ اصل میں لوگوں کا من گھڑت ہے۔
جن چیزوں سے مرد یا عورت پر غسل واجب ہوتا ہے وہ تمام نواقض غسل(غسل کو توڑنے والی چیزیں) فقہ کی کتابوں میں مکمل تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔ اور اس بے اصل مسئلہ کو آج تک کتب فقہ میں کسی نے بیان نہیں کیا ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ بالکل جہلاء کا جاہلانہ نظریہ ہے جس کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
لہٰذا میت کو غسل دینے والے کےلیے نیا غسل کرنا فرض نہیں ہے اور وہ بغیر نیا غسل کیے نمازِ جنازہ بھی ادا کر سکتا ہے۔

اصل سوال

کیا میت کو غسل دینے والے شخص پر خود غسل کرنا واجب ہے؟

مزید فتاویٰ جات

کیا حاملہ عورت کا میت والے گھر میں جانا جائز ہے؟ کیا خاوند کے لیے اپنی زوجہ کی میت کو کندھا دینا جائز ہے؟ کیا نمازِ جنازہ کے لیے اعلان کرنا جائز ہے؟ کیا ورثاءِ میت سے تعزیت کرنا جائز اور مسنون ہے؟ کیا DNA ٹیسٹ کے ذریعے میت کی شناخت کرنا شرعاً جائز اور معتبر ہے؟