واپس فتاویٰ

فتویٰ

موزوں پر مسح کرنے کا شرعی طریقہ اور احکام کیا ہیں؟

وضو و غسل کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-24 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: وضو و غسل مشاہدات: 35

جواب

قرآن مقدس میں اللہ نے وضو کے چارفرائض بیان فرمائے ہیں جن میں پاؤں کا دھونا فرض قراردیا گیاہے۔ اور شارع دین و شارح قرآن رسول پاکﷺ نے موزوں پر مسح کرنے کی اجازت عطا فرمادی۔ صاحب فتح القدیر کہتے ہیں:
لا شک ان المسح علی الخف علی خلاف القیاس، فلا یصلح الحاق غیرہ بہ الا اذا کان بطریق الدلالۃ وھو ان یکون فی معناہ، ومعناہ الساتر لمحل الفرض الذی ھو بصدد متابعۃ المشی فیہ فی السفر وغیرہ للقطع بان تعلیق المسح بالخف لیس لصورتہ الخاصۃ بل لمعناہ للزوم الحرج فی النزع المتکرر فی اوقات الصلوۃ خصوصا مع آداب السیر فاذا جاز بالاتفاق المسح علی المکعب الساتر للکعب۔ (1)
ترجمہ: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ موزے پر مسح کرنا خلاف قیاس ہے، جو کہ کسی دوسری طرف ملحق ہونے (متعدی ہونے)کی صلاحیت نہیں رکھتا(کہ اس پر کوئی اور قیاس کرنا جائز نہیں ہے)، سوائے اس صورت کے کہ وہ مدلول بن جائے کہ وہ موزے کے معنی میں ہو جائے (مسح موزے پر ہی جائز ہے لہٰذا جوموزے کے معنی میں ہوجائے گا تو اس پر مسح موزہ ہونے کی وجہ سے کیا جائے گا گویا مسح کے جواز کی دلیل کا وہ خود مدلول ہوگا)،اور موزے کا مطلب ہے جو محل فرض(یعنی وضو میں جس جگہ تک پاؤں کو دھونا فرض ہے) کو چھپا لےکہ جس کو پہنے ہوئے سفر میں اور اس کے علاوہ چلنا ممکن ہو۔ اور مسح کا موزہ سے تعلق اس کی صورت خاصہ کے ساتھ نہیں ہے اس کے معنی کے ساتھ ہے۔ اور وہ نمازوں کے اوقات میں خصوصاً سفر میں باربار اتارنا حرج لاحق کرتا ہے۔ تو ایسا موزہ جو ٹخنےوالا ہو ٹخنے کو ڈھانپنے والا ہو اس پر مسح کرنا بالاتفاق جائز ہے۔
اس عبارت میں ابن الھمام الحنفی علیہ الرحمہ نے واضح کردیا ہے کہ جہاں بھی موزے کا معنی پایا جائے گا وہاں پر مسح کی اجازت داخل ہوجائے گی۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی قابل توجہ ہے کہ یہ حکم صرف موزوں سے ہی خاص ہے یعنی جو موزہ کہلا سکے گا اس پر مسح جائز ہے ورنہ اس سے قیاس کرنا جائز نہیں ہے۔
حوالہ:
1 ۔ ابن ھمام، فتح القدیر، کتاب الطھارۃ، باب مسح علی الخفین، ج: 1 ،ص:158

اصل سوال

موزوں پر مسح کرنے کا شرعی طریقہ اور احکام کیا ہیں؟

مزید فتاویٰ جات

کیا انجیکشن یا ڈرپ لگوانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ جسم سے خون خارج نہ ہو؟ کیا پیشاب کی نلکی سے پیشاب خارج ہونے کی صورت میں وضو لازم ہو جاتا ہے؟ کیا مصنوعی اعضاء، مثلاً ہاتھ یا پاؤں، کو وضو اور غسل میں دھونا لازم ہے؟ کیا مصنوعی دانتوں یا دیگر مصنوعی اعضاء کو اتارنے سے حدث لاحق ہوتا ہے؟ حَدَث فقہِ اسلامی... فوجی حضرات یا پولیس مین جو بوٹ پہن کر ڈیوٹی پر موجود ہوں کیا وہ مسح کر سکتے ہیں؟