واپس فتاویٰ

فتویٰ

کیا پلاسٹر پر مسح کرنا جائز ہے؟

وضو و غسل کے موضوع پر شرعی رہنمائی

تاریخ: 2026-07-24 مفتی: ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال موضوع: وضو و غسل مشاہدات: 28

جواب

پلاسٹر پٹی کی ہی ایک نئی شکل ہے اس لیے پلاسٹر پٹی کے حکم میں ہے کہ جیسے پٹی پر وضو و غسل میں مسح کرنا جائز ہے اسی طرح سے پلاسٹر پر بھی وضو و غسل میں مسح کرنا جائز ہے۔ کیونکہ دراصل پلاسٹر بھی پٹی کی ہی ایک قسم ہے۔ اور پٹی پر مسح کو تمام کتب فقہ میں جائز قرار دیا گیا ہے۔ اس پر ہدایہ کی عبارت ملاحظہ ہو۔آپ فرماتے ہیں:
و یجوز المسح علی الجبائر وان شدھا علی غیر وضوء۔
ترجمہ: اور پٹی پر مسح کرنا جائز ہے اگرچہ اسے بغیر وضو کیے باندھا گیا ہو۔
موزوں پر مسح کرنا تو اس وقت جائز ہوتا ہے جب وضو کے بعد انہیں پہناگیا ہو لیکن پٹی پر مسح کرنے کےلیے یہ شرط بھی نہیں لگائی گئی۔ اورعلامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ رد المحتار میں فرماتے ہیں:
ترجم بہ انہ زاد علیہ المسح علی الجبیرۃ ، و لا عیب فیہ۔
ترجمہ: موزوں پر مسح کرنے میں پٹی پر مسح (کاجائز ہونا) زیادہ کیا گیا ہے، اور اس میں کوئی عیب نہیں ہے۔
پلاسٹر کو پٹی کے حکم میں کرتے ہوئے وضو و غسل دونوں صورتوں میں اس پر مسح کرنا بلاکراہت و عیب جائز ہے۔
حوالہ جات:
۔ المرغینانی ، ہدایۃ ، کتاب الطہارۃ ، باب المسح علی الخفین ، ج:1 ، ص : 60
۔ شامی، ردالمحتار، کتاب الطہارۃ، باب المسح علی الخفین، ص:434

اصل سوال

کیا پلاسٹر پر مسح کرنا جائز ہے؟

مزید فتاویٰ جات

کیا انجیکشن یا ڈرپ لگوانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ جسم سے خون خارج نہ ہو؟ کیا پیشاب کی نلکی سے پیشاب خارج ہونے کی صورت میں وضو لازم ہو جاتا ہے؟ کیا مصنوعی اعضاء، مثلاً ہاتھ یا پاؤں، کو وضو اور غسل میں دھونا لازم ہے؟ کیا مصنوعی دانتوں یا دیگر مصنوعی اعضاء کو اتارنے سے حدث لاحق ہوتا ہے؟ حَدَث فقہِ اسلامی... فوجی حضرات یا پولیس مین جو بوٹ پہن کر ڈیوٹی پر موجود ہوں کیا وہ مسح کر سکتے ہیں؟